میاں چنوں ‘ گھریلوحالات سے تنگ خاتون اور معمر شخص کی خود کشی
میاں چنوں ( خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت ) گھریلوں حالات سے دل برداشتہ ہو کر خاتون خانہ اور معمر شخص نے خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چھب کلاں کے گاؤں چک نمبر 81پندرہ ایل کی رہائشی خاتون مسرت بی بی زوجہ محمد ممتاز نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا جس کی وجہ سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ محسن وال کے نواحی گاوں چک نمبر 135 سولہ ایل کے رہائشی سبزی فروش 60 سالہ بشیر مسیح نے بے روز گاری سے تنگ آکر مال برادر ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی تھانہ صدر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا بشیر مسیح سبزی فروخت کرتا تھا اور گھریلو حالات کی وجہ سے دل برداشتہ تھا ۔