عید کی خوشیاں غم میں تبدیل چلتی ٹرین سے اترتے مزدور جاں بحق
چنی گوٹھ‘خان پور‘احمد پورشرقیہ‘رحیم یار خان( خبرنگار‘نامہ نگار‘کرائم رپورٹر) عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں گھر فیملی کے ساتھ عید منانے کے لیے آنے والا چنی گوٹھ کا رہائشی مزدور نوجوان پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین رحمان با با ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ، ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باعث نوجوان اسپیشل ٹرین پر سفر کررہا تھاٹرین کا اسٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے مسافر نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی اور ٹرین کے نیچے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا، مسافر کی شناخت 20 سالہ سلیم ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے جو چنی گوٹھ کے علاقے طاہر والی بستی حسام کا رہائشی تھا