ماڈل اسکول میںجاوید میانداد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یومینر لرننگ سرکل فانڈیشن کے کامیاب تجرباتی ماڈل اسکول کے بعد سندھ گورنمنٹ سے حاصل کیئے گئے تقریبا ایک ایکٹر کے پلاٹ پر ایک نئے" جاوید میانداد کیمپس ‘‘کے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا شہرہ آفاق کرکٹر جاوید میانداد، نجیب ہارون (ایم این اے)سندھ سوشل ڈیولپمنٹ کے عبدالستارشیخ ، سید سہیل حسن کے علاوہ ادارے کے منتظمین، اساتذہ اور بچوں کی ماں نے کرونا ایس او پیز کے ساتھ مختصر تعداد میں شرکت کی، کچھ عرصہ قبل قائم کئے گئے اس اسکول میں 300 بچے زیر تعلیم ہیں جنہیں نرسری اور پرائمری تعلیم انتہائی جدید خطوط پر دی جا رہی ہے، بچوں سے کوئی فیس نہیں لی جاتی، انہیں یونیفارم، کتابیں ، بستے، جوتے وغیرہ کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت ایک وقت کا کھانا بھی دیا جاتا ہے، اس نئے " جاوید میانداد کیمپس" میں تعمیرات کا کام ایک سال میں مکمل کر کے ائندہ سال تقریبا 500 بچوں کا اضافہ میریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، ماں کے عالمی دن کے اس یادگار موقع موجود ماں نے جاوید میانداد اور منتظمین کو دعائیں دیں-