عید الفطر کی چھٹیوںکے دوران فریٹ ریٹ میں کمی کا اعلان
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کی چھٹیوں 10 تا 16 مئی کے دوران فریٹ ریٹ میں کمی کا اعلان کیاہے۔ لاک ڈاون کے دنوں میں فریٹ ریٹ میں کمی کا مقصد کارگو اور کنٹینر پارٹیز کو بذریعہ ریل ایک پائیدار سروس مہیا کرنا ہے۔۔عید کی چھٹیوں کے دوران کوئلے اور کنٹینر کی ویگن پر 5 فیصد اور کارگو ایکسپریس کی بکنگ پر 25 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ جب کہ پریمیئم کنٹینر سروس کی بکنگ پر 10,000 روپے فی ویگن رعایت ہوگی ۔اس سے قبل محکمہ ریلوے عید کی چھٹیوں کے دوران کراچی ڈویژن میں 28 اپ اور ڈاون ٹرینین چلانے کا اعلان کرچکا ہے۔ 10 تا 16 مئی کے درمیان روازانہ صبح 9 بجے کراچی سے حیدرآباد اور دن1 بجے حیدرآباد سے کراچی عید اسپیشل ٹرین روانہ ہونگی۔ اسی طرز پر کوٹری اور میرپور خاص کے درمیان بھی ٹرینیں چلیں گی۔