جاوید لطیف کا بیانیہ بانی متحدہ ، بی ایل اے سے مختلف نہیں ، فواد چودھری
اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جاوید لطیف، الطاف حسین اور بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے)کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں،جاوید لطیف اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت خود شاہد خاقان عباسی نے کی۔انہوں نے کہا کہ جاویدلطیف اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ، آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے اس سے روگردانی کی اجازت نہیں۔