ہولی فیملی ہسپتال کا ہاسٹل غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ہولی فیملی ہسپتال کے ہاسٹل غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانے کیلئے ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے کمیٹی تشکیل دے دی، ہسپتال سے فارغ ہونے والے ڈاکٹرز 51دن کے بعد کمرے کا خالی کرنے کے پابند ہوں گے، کیفے ٹیریا کو فعال کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ہولی فیملی ہسپتال کی کابینہ کا اجلاس صدر وائی ڈی ا ے ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر ملک شہریار کی صدارت میں منعقد ہواجس میں ڈاکٹر عتیق، ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر شفعی، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر حیدر اور ڈاکٹر راحیل نے شرکت کی، اجلاس میں ہاسٹل میں ہولی فیملی کے ڈاکٹرز کے لئے گنجائش بڑھانے کے لئے کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ہولی فیملی سے فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز کو روٹیشن کے آخری دن سے آگے51 دن کا وقت دیا جائے گا جسکے بعد اس کمرے میں نئی الاٹمنٹ کر دی جائے گی ہاسٹل کے افراد کی لسٹ بنانے کے لئے ڈاکٹر شفیع کی سربراہی میںڈاکٹر سہیل ،ڈاکٹر شفیع،ڈاکٹر فہیم اورڈاکٹر شہزادپر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ہولی فیملی میں تنظیم کی مضبوطی کے لئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا، ڈاکٹر راحیل رضا کو میڈیا سیکرٹری، ڈاکٹر فہیم کو نائب چیئرمین اور ڈاکٹر شفیع کو نائب صدر وائی ڈی اے ہولی فیملی ہسپتال تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔جبکہ ڈاکٹر علی آصف اور ڈاکٹر حیدر کو میڈیکل یونٹ ون کا کوارڈینیٹر تعینات کر دیا گیا۔