سنوکر کلب کھولنے اور رش لگا نے پر 26افراد گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں لاک ڈائو ن کی خلا ف ورزی کرکے سنوکر کلب کھولنے اور رش لگا نے پر 26افراد گرفتار کرلئے گئے مجسٹر یٹ سہیل اویس بھٹی ، ایس ڈی پی اور ما رگلہ ملک بشیر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ کر اچی کمپنی سب انسپکٹر محمد آ صف معہ ٹیم نے سنوکر کلب میں ریڈ کرکے 26افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اس دوران چاربھکا ریو ں کوبھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔دریں اثناء تھا نہ کر اچی کمپنی کے علاقے میں گرینڈ سرچ آپریشن کرکے چار مشکوک افراد حراست میں لے لئے گئے جن سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔