سیکٹرآئی چودہ ،گھر کے تالے توڑ کر چور نقدی وزیورات لے اڑے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ،دو گاڑیوں، چار موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کردئے گئے تھانہ نون کو محمد عامر نے بتایا کہ سیکٹرI/14/4 میں میرے گھر کے تالے توڑ کر نقدی زیورات، موبائل فون، لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے تھانہ آئی نائن کو محمد ظاہر نے بتایا کہ فیض آباد میں گاڑی سے نقدی، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ کو ہسار کو نعیم مسعود نے بتایا کہ میری دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ30 ہزار روپے کی نقدی چوری کرلئے گئے چوکیدار امیر محمدنے شور مچایا تو چوروں نے کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھانہ شمس کالونی کو غلام رسول نے بتایا کہH 13 میں میرے گھر میں میں تین ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر نقدی،طلائی زیورات اور پستول چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کھنہ کو غفران حیدر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے نقدی، موبائل فون مالیتی 76ہزار روپے چھین لئے تھانہ نون کو منیب طاہر نے بتایا کہ ڈائیو بس اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے نقدی موبائل فون مالیتی 45ہزار روپے چھین لئے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی تیرہ ٹو سے سعید شاہ کی گاڑی ، تھانہ کورال کے علاقے گلبرگ سے حمیرا حماد کی گاڑی، تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون فور سے محمد فیصل کا موٹر سائیکل، تھانہ کورال کے علاقے سترہ میل زعفران سعید کا موٹر سائیکل ، تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ ایم سے دانیال حمید کا موٹر سائیکل، تھانہ سہالہ کے علاقے ہر دوگہر سے ساجد حسین کا موٹر سائیکل، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن سے محمد عامر کا موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔