عمیر عثمان کو بہترین کارکردگی پر صدر ڈسٹرکٹ بارنے شیلڈ پیش کی
راولپنڈ ی(جنرل رپورٹر) منیجر آپریشن راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمیر عثمان کو کرونا وائرس کی تازہ ترین خطرے ناک لہر سے عوام کو بچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کچہری میں صفائی ستھرائی کے نظام اور کورٹس چیمبرز میں کرونا وائرس ڈس انفکشن سپرے کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر صدر ڈسٹرکٹ بار کورٹس رضوان اختر اعوان نے شیلڈ پیش کی۔