منظور حسین شاہ کا مظفر آباد کے تینوں حلقوں سے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سابق وزیر حکومت آزادکشمیر و رہنما مسلم لیگ (ن) سید منظور حسین شاہ نے آمدہ الیکشن میں مظفر آباد کے تینوں حلقوں سے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا اور کہاہے کہ آئندہ چند روز تک ساتھیوں کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا باضابط اعلان کروں گا کیونکہ جس مقصد کیلئے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہوا تھا مسلم لیگ ن نے مایوس کیا،حکومت پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کے نظریاتی لوگوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے، آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن 2021میں بھرپورانداز میں حصہ لوں گا حلقہ احباب کا اصرار ہے کہ مظفر آباد کے تینوں حلقے، ایک، دو اورتین سے الیکشن لڑوں، ساتھیوں سے مشاورت کاسلسلہ جاری ہے۔