گرفتاری کے وقت مسکرانے والی فلسطینی لڑکی مریم کی ویڈیو وائرل
غزہ (نیٹ نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔ وڈیو میں مریم گرفتاری کے بعد مسکرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا میں نہیں چاہتی فلسطینی بچے خوف کے سائے میں پرورش پائیں۔