مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ ناقابل معافی عالمی جرم ہے: راجہ آصف
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) 27 رمضان المبارک کو قبلہ اول میں مصروف نماز مسلمانوں کا خون بہانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ آصف علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور متعلقہ اداروں نے اس شیطانی فعل سے ناقابل معافی عالمی جرم کیا ہے۔ جس کی انہیں کڑی سزا ملنی چاہئے۔ راجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خواہشمند مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لے کر ایسے خون آشام اور درندہ صفت ملک کے خلاف اعلان جہاد کرنا چاہئے تاکہ وہاں ہر مذہب کے پیروکار بلاخوف و خطر اپنی مذہبی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔