راولپنڈی ، لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر34دکانیں سیل41 تاجر گرفتار
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی وقاص سکندری نے باڑہ مارکیٹ، موتی بازار، کمرشل مارکیٹ اور صادق آباد کا دورہ کیا۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انہوں نے 34 دکانوں کو سربمہر کر دیا اور 41 دکان مالکان کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پولیس کی نفری کے ہمراہ کاروائی کی۔ قبل ازیں تاجروں کو حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلہ پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔