کوکا کولا کا 135 ویں سالگرہ پر 5 ارب روپے فلاحی کاموں کے لئے مختص کرنے کا اعلان
لاہور (کامرس رپورٹر) کوکا کولا نے اپنی 135 ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں عالمی سطح پر فلاحی اقدامات کے لئے 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں اولین ترجیح کمپنی کے کرونا سے متعلق اقدام پر دی جائے گی تاکہ اس مہلک وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ اس حوالے سے قابل اعتماد مقامی غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ الحاق کر کے 3 ارب روپے تک کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی تاکہ وباء سے متاثرین کی امداد ہو سکے۔ کمپنی کی کرونا سے متعلق امدادی سرگرمایں پاکستان میں جاری ہیں جن میں وینٹی لیٹرز کی برقوت فراہمی سے لیکر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا کرنے تک کوکا کولا ہر سطح پر بیماری سے بچاؤ کیلئے کوشاں اور سرگرم عمل ہے۔