شکیب الحسن کا پہلا ٹیسٹ کلیئر
ڈھاکہ(یواین پی) کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل کی منسوخی کے بعد وطن واپس آنے والے بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا پہلا کووڈ ٹیسٹ منفی آگیا تاہم فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمن کو نتائج کا انتظار ہے۔دونوں کھلاڑی مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہیں جن کے آئندہ چند روز میں مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔