سی ایس ایس امتحان میں شعبہ پولیٹیکل سائنس جی سی یونیورسٹی کے 8 طلباء کی نمایاں کامیابی
لاہور (اے پی پی) سی ایس ایس امتحان میں شعبہ پولیٹیکل سائنس جی سی یونیورسٹی کے 8 طلبا نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی، جبکہ یہ طلبہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت مختلف محکموں کیلئے منتخب ہوگئے۔سی ایس ایس امتحان ایک ہی سال میں پاس کرنے کے بعد سول سروس بھی جوائن کرکے شعبہ پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 8 طلبا نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔