کارکردگی سے مطمئن ہوں، حسن علی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)فاسٹ بولرحسن علی نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں جبکہ کپتان بابر اعظم نے زمبابوے خلاف دونوں سیریز کو ٹیم کیلئے اچھا قرار دیا ہے۔زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مین آف دی سیریز بننے والے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں،انہوں نے بتایا کہ پلان کے مطابق بولنگ کی اور وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اوپنر عابد علی کا کہنا ہے کہ ڈبل سنچری میرے اور فیملی کے لیے اہم ہے، کوشش تھی کہ اخر تک بیٹنگ کرنا ہے اور اس میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد اظہر علی کے ساتھ پارٹنرشپ کی جس سے فائدہ حاصل ہوا، عابد علی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 60 رنزبنانے کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا جیت پر کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دونوں سیریز میں جیت ٹیم کیلئے اچھی ہے۔