عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے،نعمان علی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے عمر کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے۔زمبابوے کیخلاف ہرارے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ شکار کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے کہا کہ عمر سے کوئی فرق نہیںپڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے۔صحافیوں سے ورچوئل کانفرنس میں 34 سالہ اسپنر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کبھی ہمت نہیں ہاری، موقع ملا اور پرفارمنس ہورہی ہے۔3رنز کی دوری سے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کرنے پر اسپنر نے کہا کہ سنچری مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس تھا، خوشی ہوتی اگر سنچری بناتا۔