مرکنٹائل ایکس چینج میںجمعہ کو 16.3ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے16.3ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 13,183 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7.768ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہو نے واے سودوں کی مالیت2.969 ارب روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.511ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 851.208ملین روپے،کا پر کے سودوں کی مالیت 650.989ملین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 522.523 ملینرو پے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 479.069 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 468.467ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 97.004 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 40.312ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی12 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 8.193ملین روپے رہی۔