بی ایم جی ‘کراچی چیمبر کا آصف نثار کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی(کامرس رپورٹر)بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کی قیادت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے عہدیداروں نے سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی اورتجربہ کار تاجر آصف نثار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جن کا اتوار کو کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کی شب مسجد صہیم میں ادا کی گئی اور انہیں ڈی ایچ اے فیز 8 قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، وائس چیئر مین بی ایم جی طاہر خالق اور ہارون فاروقی، جنرل سکریٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈ لک، نائب صدر شمس الاسلام خان اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جن میں وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار بھی شامل ہیں جو مرحوم آصف نثار کے بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم آصف نثار ایک پرجوش اور سرگرم بی ایم جی آئی این تھے جن کو بطور سینئر نائب صدر کے سی سی آئی تاجر و صنعتکار برادری کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کے پیش نظر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بی ایم جی قیادت اور کے سی سی آئی کے عہدیداروں نے دعا کی کہ اللہ عزوجل مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے اور یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔