100،ایس ایس جی سی کی پیروی میں گیس چورکو 5 سال قید کی سزا
کراچی ( کامرس رپورٹر)ایس ایس جی سی کو عدالتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گیس یوٹیلٹی کورٹ جیکب آباد نے ایک اور گیس چورکو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔گیس یوٹیلٹی کورٹ جیکب آباد ظہور احمد ہکڑو کی عدالت نے ملزم فدا حسین سرکی کو گیس چوری کا الزام ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ملزم کو کمپنی کی مین لائن سے گیس چوری کر کے کمرشل استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے گیس تھیفٹ اینڈ رکوری ایکٹ 2016 کے سیکشن 15 اور سیکشن 17 کے تحت سزا سنائی۔ اس موقعے پر کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن کے چیف برگیڈیئر رٹائرڈ ابوزر نے کہا ہے کہ گیس کی چوری ایک بہت بڑا جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی چور کو بخشا نہیں چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس ایک قومی اثاثہ ہے مگر کچھ قانون شکن لوگ اس قومی اثاثے کی چوری کر کہ قومی ملکیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گیس چوری روکنے میں کمپنی کی مدد کی جائے اور اگر کہیں چوری ہوتے ہوئے دیکھیں تو کمپنی کے ایمرجنسی نمبر 1199 پر اطلاع کریں۔