چینی برانڈز ڈے 2020کا آن لائن آغاز ہوگیا ہے۔ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اس موقع پر اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کہ برانڈز کی تعمیر و تشکیل کو مضبوط بنانا ، چینی مصنوعات نیز خدمات کے معیا راور اثرورسوخ کو بہتر کرنا،مقامی ضروریات کو بڑھانے اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی حکمتِ عملی کے اہم پہلو ہیں،مختلف علاقوں اور مختلف اداروں کو جدید مضبوط بناتے ہوئے معیارکو اولین ترجیح دینی چاہیئے اور استعدکار و منافع کو ترجیح دینی چاہیئے۔انہوں نے کہ معاشرے میںبرانڈز کے حوالے سے شعورکو اجا گر کیا جانا چاہیئے تاکہ منڈی میں مزید بہتر مسابقت کی صلاحیت حاصل ہو سکے اور عوام کے خرچ کی استطاعت اور قومی ترقی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔اس سال چینی برانڈز ڈے انٹرنیٹ کے ذریعے منعقد ہو رہا ہے۔اس میں چینی برانڈز کی آن لائن نمائش اور چینی برانڈزکو فروغ دینے کے لیے عالمی فورم شامل ہوں گے، جس میں1300 سے زائد صنعتی و کاروباری ادارے اس میں شرکت کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38