بھارت میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک میں پہلی بار ایک دن میں چار ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 4213 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 67،152 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 2206 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ریاست کی صورتحال مسلسل خراب ہورہی ہے۔ مہاراشٹر میں 22171 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 832 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 4199 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024