ایران میں کورونا وائرس کے بارے میں سوشل میڈیا پر غیر حقیقی اور تحریکی مواد شئیر کرنے کےوالے 320 افراد کر گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے بارے میں سوشل میڈیا پر غیر حقیقی اور تحریکی مواد شئیر کرنے کے الزام میں 320 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایران محکمہ پولیس کے کمانڈر جنرل حسین ایشتیری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سوشل میڈیا سے کورونا وائرس کے بارے میں غیر حقیقی مواد شئیر کرنے کی وجہ سے 320 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کووِڈ۔19 وائرس کا ایران میں پہلا کیس قم شہر میں رپورٹ ہوا اور اس کے بعد وائرس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024