امریکی ریاست نیویارک کے گورنر گورنر اینڈریو کواومو نے کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں میں سوزش کی غیر معمولی علامات نمودار ہونے کے بارے میں خبردار کردیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے گورنرگذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی صحت حکام نے ایسے 73 کیسوں کا جائزہ لیا ہے جن میں اس وائرس سے متاثرہ بچوں میں کاواساکی مرض جیسی علامات بھی ظاہر ہوئیں۔ ان علامات میں اندرونی اعضا اور خون کی شریانوں میں سوزش شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بچوں کے وائرس سے متعلق ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے یا پھر ان میں اس وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پائی گئی تھیں اور یہ کہ ان میں سے تین انتقال کر چکے ہیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ جب یہ بچے ہسپتال میں لائے گئے تھے تب ان میں مذکورہ علامات نہیں تھیں۔طبی ماہرین ابھی یہ طے نہیں کر پائے ہیں کہ آیا مذکورہ علامات کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق ہے۔گورنر کواومو نے کہا کہ ریاستی حکام یہ پتا لگانے کے لیے امراض پر قابو پانے اور ان کی روکتھام کے مرکز سی ڈی سی سے رابطہ کر رہے ہیں کہ آیا ایسے ہی واقعات کی دیگر ریاستوں میں بھی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38