وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات, داتا دربار کی تحقیقات میں پیش رفت, پناہ گاہوں کی تکمیل اور رمضان بازار میں دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے گفتگو
وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان سے ملاقات کی ۔ وزیراعلی ہائوس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو داتا دربار کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ سردرار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پناہ گاہوں کی تکمیل پر بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے رمضان بازار میں دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا۔سردار عثمان بزدار نے اشیائے خردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ۔