مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتے ہیں کہ جس وزیر اعظم کی کابینہ اپنی نہ ہو اسے وزیر اعظم کیسے مان لیں؟وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو وزیر اعظم سلیکٹڈ ہو اس کو خالی اپوزیشن ہی نہیں عوام بھی نہیں مانتے۔انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری صاحب سلیکٹڈ، نااہل اور نالائق وزیر اعظم کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا، وزیر اعظم کو اگر ترلے، منتیں، واسطے اور دھمکیاں دے کر منانا پڑے تو مزہ تو نہ آیا ناں؟
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024