امریکا نے پہلا اپاچی ہیلی کاپٹربھارت کوفراہم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں ہیلی کاپٹر حوالگی کی تقریب ہوئی،تقریب میں بھارتی فضائیہ کی نمائندگی ائیرمارشل اے ایس بوٹولا نے کی ۔اپاچی ہیلی کاپٹرزکاپہلادستہ بھارت جولائی میں بھیجے جانا متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ میں 2020 تک امریکا سے13ہزار952کروڑ روپے ڈیل کے بدلے22اپاچی ہیلی کاپٹرزشامل کئے جائیں گے۔اپاچی ہیلی کاپٹرزکیلئے بھارت نے امریکا کے ساتھ ڈیل ستمبر2015میں کی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024