گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گلوکار و اداکار علی ظفر کے ہتکِ عزت کیس میں گواہ کی شہادت قلمبند کر لی گئی ۔ہفتہ کو لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گلوکار و اداکار علی ظفر کے ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے علی ظفر کے گواہوں کو شہادت کیلیے طلب کر رکھا تھا۔میشا شفیع کے وکیل نے بتایا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، لہذا سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے۔وکیل نے یہ بھی کہا کہ عدالت ہمیں سپریم کورٹ کے حکم تک مہلت فراہم کرے۔گلوکار علی ظفر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو گواہ عدالت لے کر آئے ہیں، عدالت ان کی شہادت قلمبند کرلے ۔عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گواہ ماڈل کنزی منیر کی شہادت قلمبند کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو شہادت کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے کارروائی 18 مئی تک ملتوی کردی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024