ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا تیرا پاکستان نہ میرا پاکستان، صرف آئی ایم ایف کا پاکستان، مہنگائی سے عوام کو بے حال کر دیا، ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیرا پاکستان نہ میرا پاکستان، صرف آئی ایم ایف کا پاکستان، مہنگائی سے عوام کو بے حال کر دیا ، لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا، اگر بے روزگاری پر توجہ نہ دی گئی تو جرائم میں اضافہ ہوگا، بغیر کسی تمیز کے سب کا سخت اور کڑ ا احتساب ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوام کو ریلیف دیں انکی زندگی دوبھر نہ کریں، بڑی تیزی سے لوگ غربت کی لائن سے نیچے جا رہے ہیں، عوام تمام سیاسی جماعتوں سے تنگ ہے، وہ باہر آئیں گے
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024