آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے معاملے پر وزیراعظم نے پیر کو مالیاتی امور اجلاس طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ مالیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی، بریفنگ میں کابینہ اور پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شریک ہوں گے جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد کردیا ہے، وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر نرم شرائط چاہتے ہیں جب کہ انہوں نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024