پشاور کے علاقے بلال ٹاؤن کے مقامی ہوٹل کے کمرہ نمبر چار سو آٹھ میں رات گئے اچانک زور دار دھماکا ہو گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،،دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کے کمرے میں موجود پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔دھماکے سے ہوٹل کی چوتھی اور تیسری منزل پر آگ لگ گئی،عمارت کے شیشیے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا. اطلاع ملتے ہی ریسکیو، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل سکواڈ شفقت ملک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا ہے .پولیس کا کہناہےکہ جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024