جتنی سازشیں بڑھ رہی ہیں، اتنی ہی "میاں صاحب لویو" کی آوازیں تیز ہو رہی ہیں: مریم نواز

مئی 11, 2018 | 22:25

ویب ڈیسک

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کے تمام جلسوں میں ایک جیسے چہرے نظر آتے ہیں لیکن نواز شریف جہاں کھڑا ہو جائے وہیں جلسہ منعقد ہو جاتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دھرنے دے دے کہ تھک گئے تو کچھ سازشیں کر کر کے تھک گئے لیکن نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا مگر تھکا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں نے عوام کو نواز شریف سے دور کرنے کی کوشش کی لیکن اب عوام نواز شریف کے ساتھ پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی سازشیں بڑھ رہی ہیں، اتنی ہی "میاں صاحب لویو " کی آوازیں تیز ہو رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کے ووٹ کی طاقت کو جھکنے نہیں دیا، نوازشریف نے نواز شریف نے نا اہلی برداشت کر لی، بیٹی پر الزامات برداشت کر لیے، وزارت عظمی سے نکلنا برداشت کر لیا لیکن عوام کے ووٹ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ 70 سالوں میں ووٹ کو کسی نے عزت نہیں دی لیکن آج نوازشریف کی صورت میں ووٹ کو عزت دلانے والا پیدا ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں