نگران وزیرِاعظم کیلئے وزیراعظم اور خورشید شاہ میں اتفاق ،حتمی اعلان 15 مئی کو ہو گا، نام دل میں محفوظ ، وقت سے پہلے نہیں بتاؤنگا: خورشید شاہ
نگران وزیرِاعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ میں اتفاق ہو گیا ہے، نام کا اعلان 15 مئی کو ہو گا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام میرے دل میں محفوظ ہے، میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نہیں بتاوں گا۔نگران وزیرِاعظم کےلئے 6ناموں پر غور کیا ،جن میں سے ایک پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ نام متفقہ اور دل میں محفوظ ہے جس کا اعلان 15 مئی کو کر دیا جائےگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں بتاوں گا۔ نام پہلے سامنے آ جائے تو میڈیا اس کا تیا پانچہ کر دیتا ہے۔