اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر قانون زاہد حامد نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے، میں تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا انتخابات لڑے گا۔زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے .س رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا .وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024