مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی چیف آرگنائزر کنورقطب الدین دوروزہ دورے پر آج ملتان آئینگے
ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی چیف آرگنائزرکنورقطب الدین خاں آج11 مئی کو دوروزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے وہ مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کے بعد مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی کے بھائی سید مخدوم ابوالحسن گیلانی کے والد سجادہ نشین موسیٰ پاک شہید مخدوم وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر خاندان گیلانیہ سے اظہارتعزیت کے علاوہ اہم پریس کانفرنس کرینگے اس سلسلے میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشرف قریشی نے انتظامات کیلئے عہدیداروں کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا۔