قطب پور: شادی کی آڑ میں نوسر باز گینگ نے محنت کش کو لوٹ لیا
قطب پور (خبر نگار)شادی کی آڑ میں نوسر باز گینگ نے منظم طریقے سے محنت کش کو لوٹ لیا ۔تفصیل کے مطابق قطب پور کے مستری طارق ولد عطا محمد سکنہ 5مرلہ اسکیم نے بتایا کہ نواحی چکنمبر125دس آر کے فوجی (ر) مشتاق قوم کمبوہ نے ہمارے بیٹے امجد کے لیے لڑکی سے شادی کروانے کو کہااور15روزقبل شادی کروائی ۔دلہن فاطمہ سکنہ باقر آبادپلی پیراں غائب روڈ ملتان پہلی رات ہی ایک تولہ طلائی زیور ،قیمتی پارچا جات ،30ہزار نقدی لے کر رفو چکر ہو گئی ۔فوجی مشتاق نے رشتہ کروانے کے کمیشن کے طور پر بھاری رقم وصول کی ۔ جب نکاح نامہ حاصل کیا تو وہ یونین کونسل نمبر185جلالپور ملتان کا تھا ۔جو جعلی نکلا کیونکہ نکاح خواں بشیر احمد3ماہ قبل فوت ہو چکا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوسر باز درجنوں گھروں ،سادہ لوح افراد کو لُوٹ چکا ہے ۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی او لودہراں سے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کاورائی کا مطالبہ کیا ہے ۔