دائرہ دین پناہ: گھر گھسنے پر عطائی پر تشدد‘ 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) دائرہ دین پناہ کے نواحی موضع کھائی چک اول بستی جنوں کے رہائشی عطائی جاویداقبال نے چک نمبر511ٹی ڈی اے میںکلینک بنایاہواہے اورخواتین سے ناجائزتعلقات کے الزام کے باعث علاقہ میں بدنام ہے گزشتہ رات مجیدمچل کے گھرمیں داخل ہواتومجیدمچل نے منیر،سعیداحمد،حسنین ودیگرکے ساتھ مل کرپکڑلیا،تشددکے بعددرخت سے باندھ کربھنویں،سرکے بال اورمونچھیں مونڈڈالیں تاہم کونسلرافتخار کی مداخلت پررات گئے عطائی ڈاکٹرکی جان بخشی کرائی گئی تاہم اگلے روزپولیس دائرہ دین پناہ نے عطائی ڈاکٹر کی مدعیت میں 6افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔