قوم الیکشن میں نوازشریف کو ووٹوں سے مالا مال کر دے گی: شفقت رازی
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء صدر یوتھ ونگ شفقت شیرازی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، قوم الیکشن میں نوازشریف کو ووٹوں سے مالا مال کردے گی، وہ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے اجلاس میں کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف قوم کی جنگ لڑرہے ہیں، موجودہ انتخابات میں پاکستان کی عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے مسترد کردہ سیاست دانوں کا مسافر خانہ ہے۔