نعیم میر کے والد کے ایصال ثواب کیلئے مسجد شہدا میں قرآن خوانی
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کے والد میر محمد سلیم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے گذشتہ روز مسجد شہداء مال روڈ پر قرآن خوانی کی گئی جس میں شہر کے تمام کاروباری مراکز کے عہدیداروں، تاجروں، وزرائ، سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی میں خواجہ احمد حسان،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،خواجہ سلمان رفیق، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، محمد علی،عابد میر،اشرف بھٹی،صفدر رضا کاظمی،میاں مرغوب احمد،احمد سلیمان بلوچ،صفدر بٹ،شاہد نذیر،اعجاز چوہدری،ملک وقار،بیرسٹر عامر حسن،میاں وقار،آغا عدنان خان،سہیل محمود بٹ،ایوب بٹ،ظہیر الدین بابراور میاں جاوید علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔