ایبٹ آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 8 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد میں ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سبزی منڈی کے قریب ٹرک اور وین ٹکرا گئے۔ حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔