ڈیرہ میں طیارے میں آگ لگنے سے انجن ناکارہ‘ نیا پہنچا دیا گیا
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)قومی ایئر لائن کے طیارے میں آگ لگنے ایک انجن ناکارہ ہو گیا جسے تبدیل کر نے کے لئے پی آئی اے کی خصوصی ایئر بس A320جو کراچی سے کوئٹہ جا نے والی پروازکے ذریعے نیا انجن ڈیرہ غازی خان ایئر پورٹ پہنچایا گیااس پرواز میں 160سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سینیٹرسردار محمد شفیق ترین سمیت 4سینیٹرز بھی سوار تھے جبکہ اے ٹی آر طیارے کی مرمت کے لئے کراچی سے آنے والے تین انجینئر ز پہلے ہی ڈیرہ غازیخان پر آچکے ہیں جنہوں نے نئے انجن کی اے ٹی آر طیارے میں تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں ایئر پورٹ منیجر یاسر خان نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایاکہ متاثرہ انجن کی تبدیلی کا کام انجینئر ز کی طرف سے این او سی ملنے پر طیارے کو کراچی روانہ کر دیا جا ئے گا جبکہ 160سے زائد مسافروں کو لے کر ایئر بس A320کو ئٹہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے ایئر بس کی ڈیرہ غازی خان ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دونوں مرحلے مکمل کامیاب رہے ہیں ۔