احمد محمود کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی گئی: اسحٰق خاکوانی
ملتان( سپیشل رپورٹر) صدر پاکستان تحریک انصاف اسحاق خان خاکوانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما احمد محمود نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں اخلا ق باختہ گفتگو کی ۔ وہ پاکستانی قوم نے سنی اور پڑھی ان کو بے حد مایوسی اور افسوس ہوا۔ انہوں نے اپنی خاندانی عزت کوملحوظ خاطر نہ رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کی خوشامد کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر بے بنیاد الزامات لگائے جوکہ ان کو زیب نہیں دیتے اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شان بڑھانے کیلئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان کو شمولیت کی دعوت دی ہے اور بڑا عہدہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ان کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ نہ ان کو کوئی عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے چونکہ پیپلز پارٹی کے بہت سارے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں اس لئے ان کا یہ بیان انکی بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتاہے۔