افغانستان :طالبان کا 3 اضلاع پر قبضہ فورسز نے بلیجیراغ کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا
کابل( نوائے وقت رپورٹ+آن لائن‘ سنہوا،اے ایف پی ) صوبہ پکتیا میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 33 طالبان ہلاک، 16 زخمی ہوگئے۔ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فاریاب کے ضلع بلیجیراغ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکام کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا سکیورٹی فورسز نے رات بھر کے آپریشن کے بعد ضلع بلیجریاغ میں طالبان کو شکست دی اور ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا تاہم آپریشن کے دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہو۔ا واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ منگل کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد ضلع بلیچراغ پر قبضہ کیا تھا ۔ کابل میں 2پولیس سٹیشنوں پر خودکش حملوں میں ہلاکتیں 10 اور 23افراد زخمی ہوئے۔ یہ بات وزارت صحت کے ترجمان نے بتائی۔