4افسروں کے تبادلے ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور عدنان ارشد، منیجر پنجاب صاف پانی کمپنی (جنوب) شاہ رخ او ایس ڈی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے چار افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور عدنان ارشد اولکھ کو او ایس ڈی، سیکشن افسر ایس اینڈجی اے ڈی محمد افضال کو سیکریٹری ڈسٹر کٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شیخو پورہ،سیکریٹری ڈسٹر کٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ اصف محمود کی خدمات ڈائریکٹر جنرل ایف۔ ڈی۔ اے۔ فیصل اباد اور منیجر پنجاب صاف پانی کمپنی(جنوب)محمد شاہ رخ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔