سربراہ پاک بحریہ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آئی این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے کسی بھی ناگہانی آفت میں پاک بحریہ کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاک بحریہ کی مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔