ایس ایچ او ، ایس آئی ، اے ایس آئی اور دو کانسٹیبل گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ گنجمنڈی کی حوالات میں بند ٹیچر قتل کیس کے دو ملزمان کیوں فرار ہوئے سی پی او افضال کوثر نے ایس ایچ او راجہ طاہرعباس ، سب انسپکٹر منظور ، اے ایس آئی امانت اور کانسٹیبلان ندیم خان اور شکیل احمد ،شاہد اقبال کو گرفتار کرادیا جنہیں بعد میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا فرار ہونے والے ملزمان شفیع اللہ اور ظہور کو لیڈی ٹیچر سے پرس چھیننے کے دوراں مذاحمت پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو پراسرار طور پر تھانے سے غائب ہوگئے تھانے بھر میں تلاش کیا گیا لیکن جب کہیں نہ ملے تو ان کے فرار ہونے کی رپٹ درج کرلی گئی ایس ایچ او سمیت دیگر کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ گنجمنڈی پولیس نے تھانہ گنجمنڈی کی حوالات سے فرار ہونے والے لیڈی ٹیچر قتل کیس کے دونوں ملزمان شفیع اللہ اور ظہور الرحمٰن کو دوبارہ گرفتار کرلیا جن کے خلاف حوالات توڑنے اور پولیس حراست سے فرار کا بھی مقدمہ درج کرلیا گیا جنہیں پولیس جمعہ کے روز مجاز عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لے گی۔