چیئرمین ریلوے جاوید انور سے جنرل الیکٹرک امریکہ کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(خبر نگار) وزارت ریلوے کے چیئرمین جاوید انور سے جمعرات کو وزارت ریلوے میں جنرل الیکٹرک امریکہ کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے ۔ جون2017 ء میں جنرل الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھاجس کے مطابق 2000 ہارس پاور کے 20 لوکوموٹو مکمل تعمیراتی یونٹ (CBU)کی شکل میں مہیا کرنے تھے، یہ لوکوموٹو مارچ تا مئی 2019 ء تک امریکہ بھیجے جائیں گے تاہم جنرل الیکٹرک کے نمائندے نے بتایا کہ دو لوکوموٹو دسمبر2018 ئتک بھیجے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری ریلوے بورڈ زبیر شفیع غوری ، ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ اور ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ بھی موجود تھے۔