الیکشن کمیشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے مخصوص کاغذ منگوا لیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے مخصوص کاغذ منگوا لیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مخصوص کاغذ کی درآمد پر ایک ارب سے زائد کے اخراجات آئے ہیں ٗ عام انتخابات میں سیکیورٹی فیچرز والے واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔واٹر مارک بیلٹ پیپپرز کی چھپائی کے لیے مخصوص کاغذ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔بیلٹ پیپر کا مخصوص کاغذ فرانس اور برطانیہ سے درآمد کیا گیا۔21 کروڑ بیلٹ پیپر کی مکمل تیاری پر 2 ارب سے زائد کے اخراجات ہوں گے،واٹر مارک بیلٹ پیپر قومی اسمبلی کے لیے سبز، صوبائی اسمبلی کیلئے سفید ہو گا۔