حافظ محمد سعید کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کیخلاف آج 11 مئی بروزجمعہ کو ملک بھر کی طرح راولپنڈی بھی میں احتجاجی مظاہرے کیا جائے گااور کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ مسئول جماعۃالدعوۃراولپنڈی مولانا عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ شہر بھر کی مساجد کے علماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں بھارتی ظلم و بربریت اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو موضوع بنائیں اورمودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی سے پوری دنیاکو آگاہ کیا جائے